سنسناٹی یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک چھوٹی سی تجربہ گاہ بنائی جو ایک کارڈ پر سماسکتی ہے اور یہ فوری طور کورونا وائرس، ملیریا اور دیگر امراض کے جراثیم اور وائرس کی پہچان کرسکتاہے۔ اس کارڈ کو کسی بھی اسمارٹ فون سے جوڑ کر لیبارٹری کا نتیجہ ڈسپلے پر دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرس کی شناخت کے لیے ایک مرتبہ استعمال کے قابل پلاسٹک کا ٹکڑا مریض کو منہ میں رکھنا ہوتا ہے جس پر لعاب جمع ہوتا ہے۔ اس کے بعد اس کی جانچ کے لیے ایک خاص ڈبے میں رکھا جاتا ہے اور یہ نظام فوری طور پر وائرس کی شناخت کرکے اس کی خبر اسمارٹ فون کو دیتا ہے۔
حیرت انگیز طور پر یہ ملیریا، کورونا وائرس، ایچ آئی وی، لائم کے مرض اور دیگر کئی امراض کی شناخت کرسکتا ہے۔ لیکن ماہرین کا دعویٰ ہے کہ ان کا بنایا ہوا آلہ ڈپریشن اور ذہنی تناؤ جیسے امراض کی شناخت بھی کرسکتا ہے۔ اس کا نتیجہ ایپ کے ذریعے آپ کے ڈاکٹر کو بھی روانہ کیا جاسکتا ہے۔
یونیورسٹی کے ماہر چونگ آہن اور ان کے ساتھیوں نے اسے ملیریا کے لیے کامیابی سے ٹیسٹ کیا ہے تاہم اسے دیگر کئی امراض کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، یہاں تک کہ یہ ذہنی تناؤ والے ہارمون کی کمی بیشی بھی شناخت کرلیتا ہے۔ پروفیسر آہن نے بتایا کہ مرض کی علامات ظاہر ہونے کے کئی گھنٹوں سے لے کر دنوں قبل تک بھی یہ وائرس کی شناخت کرلیتا ہے۔ اس اہم کام کی تفصیلات نیچر کے جرنل برائے مائیکروسسٹم اور نینوانجینئرنگ میں شائع ہوئی ہیں۔
کارڈ پر بیماریاں شناخت کرنے والی اس تجربہ گاہ میں لعاب چپک جاتا ہے تو وہ دو باریک چینل میں جاتا ہے اور جہاں منجمد اینٹی باڈیز اور روشنی خارج کرنے والا منجمد مٹیریل شامل کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد تھوک کے دونوں نمونے دوبارہ جمع کرکے تین سینسر تک پہنچتے ہیں۔
اوگرا اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملکر کام کریں گے
صوبائی وزیر پنجاب ایس ایم تنویر نیو ایم جے ایف لائنز کلب کے صدر منتخب،
کنسلٹنٹ کا تجویز کردہ بجٹ ٹیکسٹائل ایکسپورٹنگ انڈسٹری کے تابوت میں آخری کیل قرار
پاکستان میں ای کامرس کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، میاں کاشف اشفاق
سارک ممالک کے مابین تجارتی روابط کو بہتر بنانا ہوگا، صدر لاہور چیمبر
صنعتوں کی اشد ضرورت، ہنر مندوں کیلئے فنی پروگرام متعارف کرائے جائیں: اعجاز الرحمن
آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونا بہت مشکل ہے، زبیر موتی والا
کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل خانہ کراچی سے تاجروں کو ایک دن میں ویزے کا اجرا ء کیا جائے گا:سلیمان چاؤلہ، قائم مقام صدر، ایف پی سی سی آئی
زندہ قومیں اپنے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرتیں:ایس ایم تنویر
سارک چیمبر:صدارت کا قلمدان جاشم الدین کے حوالے،نیک خواہشات کا اظہار