ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کا انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے صدر دفتر کا دورہ

ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (ڈبلیو آئی پی او ) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان کے صدر دفتر کا بدھ کو دورہ کیا۔

وفد میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو آئی پی او حسن کلیب ، یننگ ژہانگ اور کونسلرز ڈویژن برائے ایشیا اور پیسفک ریجنل اینڈ نیشنل ڈویلپمنٹ سیکٹر ڈبلیو آئی پی او ڈاکٹر ڈیوڈ سیمنز شامل تھے۔فرخ امل اور شازیہ عدنان نے دیگر سینئر افسران کے ہمراہ آئی پی او ہیڈ کوارٹر میں وفد کا استقبال کیا۔ چیئر آئی پی او نے وفد کو آئی پی او پاکستان کی کامیابیوں اور عوام میں آئی پی آر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کی کوششوں کے بارے میں بتایا۔

انٹرایکٹو میٹنگ کے دوران دونوں فریقین نے موجودہ اور مستقبل کے تعاون کے بارے میں اپ ڈیٹس پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی پی او نے وفد کو آئی پی او پاکستان کی کامیابیوں اور اس کی مستقبل کی کوششوں کے بارے میں بتایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں