آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے بجلی کے بلوں میں3.23 روپے فی یونٹ مستقل سرچارج عائد کرنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے پہلے سے پسے ہوئے عوام پر مزید335 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سٹیٹ بنک آئی ایم ایف کی شرط پر پالیسی ریٹ میں مزید اضافہ کرنے جارہا ہے جس سے کاروبار ی سرگرمیاں مزید سکڑ جائیں گی۔ کمرشل صارفین کیلئے بجلی کے نرخ پہلے بہت زیادہ ہیں ، ہر ماہ فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کے ساتھ مستقل سرچارج سے بجلی کے بلوں میں کئی گنااضافہ ہو جائے گا۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ 3.23روپے فی یونٹ مستقل چارج عائد کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے تاکہ مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔ انہوںنے مزید کہا کہ ملک میں کاروبار کرنا انتہائی مشکل بنا دیاگیا ہے جس سے تاجر طبقے میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ سیاسی جماعتوں کی قیادت سیاسی تنائو میں کمی لانے کیلئے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں تاکہ ملک میں سیاسی عدم استحکام آ سکے جس کے معیشت پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔
عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
نائیجیرین خاتون کا طویل ترین انٹرویو میراتھن ریکارڈ…
اُلٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ایک ماہ میں 339 ملین ڈالر کا ریکارڈ اضافہ
پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز