صدر کاٹی جوہر علی قندھاری کا سی ای او کائیٹ زاہد سعید کو تمغہ امتیاز ملنے پر اظہار تشکر

کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کے صدر جوہر علی قندھاری نے چیئرمین و سی ای او کائیٹ لمیٹڈ زاہد سعید کو صدر پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازنے پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو صدر کاٹی جوہر علی قندھاری، ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا، سینئر نائب صدر نگہت اعوان، نائب صدر مسلم محمدی، سابق چیئرمین، صدور اور مجلس عاملہ کے اراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ قومی اعزاز بزنس کمیونٹی کے لئے قابل فخر ہے۔ انہوں نے دیگر معززین کو بھی تمغہ امتیاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

صدر کاٹی نے کہا کہ زاہد سعید کا شمار خدمت خلق، سماجی اور فلاحی سرگرمیوں میں سرکردہ رہنما کے طور پر کیا جاتا ہے۔ ان کا ادارہ غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے بچوں کو اعلی معیار کی مفت تعلیم فراہم کرکے آنے والی نسل کو کارآمد شہری اور ملک کا اثاثہ بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہا ہے۔ جوہر قندھاری نے کہا کہ زاہد سعید پاکستان کا مستقبل سنوارنے کیلئے اپنی بھرپور خدمات پیش کر رہے ہیں۔ صدر کاٹی نے مزید کہا کہ زاہد سعید کاٹی کے بھی متحرک رہنما ہیں اور بطور سی ای او کائیٹ لمیٹڈ صنعتی علاقے کے ترقیاتی کاموں کو عملی جامہ پہنانے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے، جسے وہ احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں