معروف تاجر سراج قاسم تیلی انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف تاجر اور کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر سراج قاسم تیلی دبئی میں انتقال کر گئے۔

چیئرمین بزنس مین گروپ (بی ایم جی) سراج قاسم تیلی نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ چند دن سے دبئی کے اسپتال میں داخل تھے۔

17 مئی 1953 کو کراچی میں پیدا ہونے والے سراج قاسم تیلی نے گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس نے 1974 میں گریجویشن مکمل کیا۔ 

انہوں نے ملکی معیشت اور پبلک سروس میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا اوران کی خدمات کے اعتراف میں سابق صدر آصف علی زرداری نے انہیں 23 مارچ 2011 کو  ستارہ امتیاز سے بھی نوازا۔

سراج قاسم تیلی کو کراچی کی آواز تصور کیا جاتا تھا اور انہوں نے ہمیشہ کراچی کے انفرا اسٹرکچر میں بہتری کے لیے آواز اٹھائی اور کوششیں بھی کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں