تاجر برادری معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ تاجر برادری معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، آبپارہ، آئی ایٹ مرکز، بلیو ایریا اور ایف سیون مرکز میں عید شاپنگ فیسٹول کا انعقاد کیا گیا ہے،

تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے متعلقہ اداروں کی جانب سے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ گزشتہ روز آبپارہ مارکیٹ میں عید شاپنگ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کو تیز کرنے اور صارفین کو راغب کرنے کے لئے آئی سی سی آئی نے آبپارہ، آئی ایٹ مرکز، بلیو ایریا اور ایف سیون مرکز میں عید شاپنگ فیسٹول کا انعقاد کیا ہے ، فیسٹیول شہریوں کو مناسب قیمتوں کا اشیاء کی فراہمی کا اہم ترین ذریعہ ہیں،فیسٹیول میں شاپنگ کے علاوہ دیگر بھی سرگرمیاں ہیں۔

موٹر سائیکلیں، واشنگ مشینیں اور دیگر گھریلو سامان لکی ڈراز کے ذریعے گاہکوں کو بطور تحفہ دیا جائے گا۔ انہوں نے تاجروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل پر قابو پانے کے لئے آئی سی سی آئی کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ ،جنرل سیکرٹری آبپارہ ٹریڈرز ویلفیئر ایسو سی ایشن اختر عباسی، سیکرٹری ٹریڈرز ایکشن کمیٹی خالد چوہدری، فیضان شہزاد، ارشد عباسی اور دیگربھی موجودتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں