بورڈ آف ڈائریکٹرز پاکستان سٹاک ایکسچینج کا سیالکوٹ چیمبر کا دورہ

ورڈ آف ڈائریکٹرز پاکستان سٹاک ایکسچینج احمد چنائے اور جاوید قریشی نے اپنی ٹیم کےہمراہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے صدر چیمبر کا کہنا تھا کہ ہم بورڈ آف ڈائریکٹرز پاکستان سٹاک ایکسچینج اور انکے ہمراہ آنے والے ٹیم ممبرز کو سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس آگاہی سیشن کے انعقاد کا مقصد باہمی تعاون سے سرمایہ کاری ،مارکیٹ کے رحجانات اور کاروباری ترقی کے حوالے سے ممکنہ مواقعوں کے حوالوں سے اہم تفصیلات فراہم کرنا ہے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں موجود کاروباری مواقعے کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے سیالکوٹ چیمبر کے پلیٹ فارم کا انتخاب اور اہم کا روباری سیشن سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کے لیے انتہائی مفید ثابت رہا ہے۔اجلاس کے دوران بورڈ آف ڈائریکٹرز پاکستان سٹاک ایکسچینج احمد چنائے اور جاوید قریشی نے چیمبر کاروباری افرادسے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ اس آگاہی سیشن کا مقصد سیالکوٹ چیمبر کے ممبران کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کے بارے میں آگاہ کرنا اور انہیں اس کے ساتھ منسلک ہونے کی ترغیب دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس آگاہی سیشن کے ذریعے سرمائے اور لیکویڈیٹی کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کاروباری حضرات میں ایک غلط فہمی ہے کہ ایس ایم ایز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ لسٹڈ نہیں ہوسکتیں، اس سلسلے میں بہت سے مسائل حل ہو چکے ہیں لہذا ایس ایم ایز پاکستان سٹاک ایکسچینج کا حصہ بنیں جو بزنس کمیونٹی کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سیالکوٹ چیمبر اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کے درمیان روابط بہترین اور ثمر آور ثابت ہونگے ۔

ڈائریکٹر پاکستان سٹاک ایکسچینج احمد چنائے نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج نے مختلف اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے بلخصوص چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری لوگوں کو ڈور ٹو ڈور مہم کے ذریعے اس کے فوائد سے آگاہ کیا جا رہا ہے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ، سرمایہ کاری اور دیگر معاملات کے بارے میں آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایکس سرمایہ کاروں کے لیے بہترین فورم ہے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مختلف نوعیت کی مثبت اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں جس سے کمپنی ایک ماہ میں اینلسٹمنٹ سرٹیفیکیٹ حاصل کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لسٹڈ کمپنیاں مارکیٹ ویلیو پر لوگوں کو شیئر ہولڈر بناتی ہیں۔

یہ مختلف نوعیت کے تجربات اور مشورہ فراہم کرتی ہے۔ اس سے مقامی کمپنیاں ایک بین الاقوامی برانڈ بنتی ہیں اور ان کا پروفائل بھی بہتر ہوتا ہے اور مستقبل میں ویلیو ر جحانات میں تیزی آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی کمپنیوں کی آمد سے معیشت کی ترقی میں اضافہ ہوتا ہے اور مارکیٹ سرمایہ دارانہ میں اضافہ ہوتا ہے۔اس موقع پر چیف مارکیٹنگ اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ آفیسررائدہ لطیف کی جانب سے بزنس کمیونٹی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اغراض و مقاصد کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن بھی دی گئی۔

سرمایہ کاری سیشن آگاہی کے موقع پر صدر چیمبر سیالکوٹ عبدالغفور ملک ، چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ خواجہ مسعود اختر،تاجر رہنما شیخ ریاض الدین سنئیر نائب صدر وہب جہانگیر ،نائب صدر عامر مجید شیخ ، بورڈ آف ڈائریکٹرز پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،چیف مارکیٹنگ اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ آفیسر رائدہ لطیف ، ریجنل بزنس ڈویلپمنٹ سرمد حسین اراکین مجلس عاملہ اور تاجر برداری کی کثیر تعدادنے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں