موسمیاتی تبدیلی کے سبب زندگی چھ ماہ تک کم ہو سکتی ہے، تحقیق

یک بنگلا دیشی موسمیاتی سائنس دان نے دعویٰ کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی انسانی زندگیوں میں چھ ماہ تک کمی کا سبب بن سکتی ہے۔

ایک نئی تحقیق میں تخمینہ لگایا گیا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافہ اور برسات کا سائیکل زندگی کی میعاد میں اوسطاً چھ ماہ کی کمی کا سبب بن سکتا ہے۔ ان اموات میں بالواسطہ(قدرتی آفات، سیلاب اور ہیٹ ویوز کے سبب) اور بلاواسطہ(ذہنی صحت کے مسائل کے سبب) اموات شامل ہیں۔

بنگلا دیش کی شاہ جلال یونیورسٹی اور امریکا کی دی نیو اسکول فار سوشل ریسرچ سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے واحد مصنف امت رائے نے تحقیق کے لیے 190 سے زائد ممالک کے 80 برس سے زیادہ عرصے پر مشتمل درجہ حرارت اور برسات کے ڈیٹا کا استعمال کیا۔

مطالعے میں معلوم ہوا کہ اگر عالمی درجہ حرارت دو سینٹی گریڈ تک بڑھتا ہے تو زندگی کی میعاد چھ ماہ تک کم ہوسکتی ہے۔

تحقیق میں ایسا ہونے کی وجوہات عالمی سطح پر خشک سالی اور فصلوں کی تباہی کے سبب ہونے والی بھوک، ذہنی مرض اور قبل از وقت اموات بتائی گئیں۔

تاہم، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس کا سب سے زیادہ اثر خواتین کو ہوگا، ان کی زندگی میں 10 ماہ تک کی کمی متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں