ملکی معاشی استحکام کیلئے برآمدات میں اضافہ انتہائی ضروری ہے،صدرڈاکٹر خرم طارق

ملکی معاشی استحکام کیلئے برآمدات میں اضافہ انتہائی ضروری ہے لہٰذا اس سلسلہ میں ہمیں اپنی مصنوعات کی پیداواری لاگت کم کرنے کیلئے فوری تمام ممکن اقدامات یقینی بنانا ہوں گے تاکہ ہم عالمی منڈیوں میں دیگر ممالک کا مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں آسکیں۔

فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرڈاکٹر خرم طارق نے بزنس کمیونٹی و ایکسپورٹرز کے ایک وفد سے بات چیت میں کہا کہ جب تک ہماری ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوگا اس وقت تک اقتصادی ترقی اورمعاشی استحکام سے ہمکنار ہونا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی حالات پاکستانی کی برآمدات کو فروغ دینے اور زیادہ سے زیادہ مصنوعات کی برآمد کیلئے سازگار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ ہماری مصنوعات کی پیداواری لاگت زیادہ ہے جس سے ہمارے ایکسپورٹرز کو عالمی منڈیوں میں سخت مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ جب انٹرنیشنل امپورٹرز کو دیگر ممالک کی سستی مصنوعات دستیاب ہوں گی تو وہ ہماری مہنگی مصنوعات کیوں خریدیں گے اور جب ہماری مصنوعات کی پیداواری لاگت زیادہ ہے تو ہم اپنی اشیا سستی کیسے بیچ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فوری ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جن سے جہاں ہماری ایکسپورٹ مصنوعات کی پیداواری لاگت کم ہو وہیں فوری برآمدات بڑھانا بھی یقینی ہوسکے

کیونکہ جب انٹرنیشنل امپورٹرز کو دیگر ممالک کی سستی مصنوعات دستیاب ہوں گی تو وہ ہماری مہنگی مصنوعات کیوں خریدیں گے اور جب ہماری مصنوعات کی پیداواری لاگت زیادہ ہے تو ہم اپنی اشیا سستی کیسے بیچ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فوری ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جن سے جہاں ہماری ایکسپورٹ مصنوعات کی پیداواری لاگت کم ہو وہیں فوری برآمدات بڑھانا بھی یقینی ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں