پاکستان میں فری لانسنگ کے فروغ کیلئے پے پال کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ خوش آئند ہے،احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ فری لانسنگ اور ای کامرس پاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹس ہیں،پاکستان میں فری لانسنگ کے فروغ کیلئے پے پال کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ خوش آئند ہے۔

پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فری لانسنگ کے فروغ کیلئے پے پال کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ خوش آئند ہے۔ پے پال کے ذریعے ترسیلات زر کا حصول آسان ،روپے پر دباؤ میں کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکنالوجی اور ای کامرس کی دیگر بڑی کمپنیوں کو بھی پاکستان لانے کی کوشش کرے،پاکستان 25 کروڑ آبادی کا بڑا ملک ہے جس میں اکثریت نوجوانوں کی ہے،ہماری یوتھ میں بڑا پوٹینشل ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ انکی صلاحیتوں کو نکھارا اور مواقع فراہم کئیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی کمپنیوں کے پاکستان آنے سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ حکومت معاشی بہتری کیلئے جاری پالیسیوں کے تسلسل کو برقرار رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں