یونائیٹڈ بزنس گروپ کاروباری طبقہ کے مفادات کا تحفظ کریگا:ایس ایم تنویر 

صوبائی وزیر صنعت و تجارت اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سربراہ ایس ایم تنویر فیڈریشن الیکشن جیتنے کے بعد لاہور پہنچ گئے۔ ایف پی سی سی آئی کا الیکشن ہم بھاری اکثریت سے جیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئر مین یو بی جی لاہور علی حسام اصغر اور یوبی جی کی دیگر قیادت بھی موجود تھی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ کاروباری طبقہ کے مفادات کا تحفظ کرے گا۔ حکومت اب کوئی پالیسی بزنس کمیونٹی کی مشاورت کے بغیر نہیں بنا سکے گی۔یونائٹڈ بزنس گروپ نے کامیابی حاصل کی جو کاروباری طبقہ کا ان پر اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے کاروباری طبقہ اپنا کردار ادا کرے۔ ایف پی سی سی ائی جلد اپنا معاشی ترجیحات کا اعلان کرے گی۔چین کو خشک مصالحہ جات کی ایکسپورٹ شروع ہو گئی ہے۔پاکستان سے دیگر اشیاء کی ایکسپورٹ بھی جلد شروع ہوگی۔ بزنس کمیونٹی ہی ملکی معیشت کو ٹریک پر لائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں