عالمی تجارتی نمائش فائم شو میں شرکت کےلئے26دسمبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ امریکا میں منعقد ہونے والی 3روزہ بین الاقوامی نمائش’’فائم شو ‘‘‘ میں شرکت کے لیے 26دسمبر تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش 19تا21جون 2024 تک امریکا کے شہر میامی میں منعقد ہو گی جس میں سرجیکل آلات ، ڈینٹل آلات ، فارماسیوٹیکل ، ہاسپٹل ٹیکسٹایل ، سافٹ وئیر سلوشنز ، ہاسپٹل اینڈ لیبارٹری منیجمنٹ سسٹم، انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ افراد ، ادارےشرکت کے ذریعےاپنی مصنوعات کی نمائش کے ساتھ ساتھ عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے ۔

نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں