ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر6.5 فیصدکی کمی

 ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر6.5 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے نومبر تک کی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو6.884 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.5 فیصدکم ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو7.362 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، نومبرمیں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.319 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جواکتوبرکے مقابلہ میں 2فیصد اورگزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں 7.2فیصدکم ہے، اکتوبرمیں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.437 ارب ڈالر اورگزشتہ سال نومبرمیں 1.421 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سوتی دھاگہ، تولیوں، خام کاٹن کی برآمدات میں بالترتیب 50 فیصد، ایک فیصد اور253 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

اس کے برعکس نیٹ وئیرز، ریڈی میڈ گارمنٹس، بیڈوئیرز، سوتی کپڑوں اور دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں کمی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں