مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سا ل کے پہلے 5 ماہ میں6 فیصد کی نمو ریکارڈ

مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سا ل کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستا ن بیور و برائے شماریات کے مطابق مالی سال کےپہلے 5 ماہ میں مشینری گروپ کی درآمدات پر 2.936 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشینری گروپ کی درآمدات 2.760 ارب ڈالر ریکارڈکی گئی تھی۔

نومبر میں 584 ملین ڈالر مالیت کی مشینری کی درآمدات ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں 9 فیصد زیادہ ہے ۔گزشتہ سال نومبر میں مشینر ی گروپ کی درآمدات پر 535 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ اکتوبر کے مقابلہ میں نومبر میں مشینری گروپ کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ اکتوبر میں 695 ملین ڈالر مالیت کی مشینری کی درآمدات ریکارڈکی گئی جو نومبر میں کم ہو کر 584 ملین ڈالر ہو گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں آفس مشینری کی درآمدات میں 57 فیصد، تعمیراتی و کان کنی مشینری کی درآمدات میں 4 فیصد، برقی مشینری کی درآمدات میں 17 فیصد، ٹیلی کام 74 فیصد اور زرعی مشینری کی درآمدات میں 61 فیصد کااضافہ ریکارڈکیا گیا ، اس کے برعکس بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات میں 26 فیصد، ٹیکسٹائل 73 فیصد اور دیگر مشینری کی درآمدات میں 19 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں