ایف سی سی آئی ملک کا دوسرا بڑا چیمبر ،اس میں 118 ایسوسی ایشنز، سیکٹرز اور سب سیکٹرز کی نمائندگی موجود ہے، ڈاکٹرسجاد ارشد

 فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے کہا ہے کہ ہمارا چیمبر صنعتی حوالے سے ملک کا دوسرا بڑاچیمبر ہے جس میں 118سے زائد ایسوسی ایشنز، سیکٹرز اور سب سیکٹرز کے نمائندے شامل ہیں جنہیں صنعتی، کاروباری وتجارتی حوالے سے تمام ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،

لاہور کے بعد اب فیصل آباد سمیت بعض دیگر شہروں میں بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹرزبھی قائم کئے جارہے ہیں جہاں 17محکموں بشمول ہاؤسنگ، لوکل گورنمنٹ، واسا، ایف ڈی اے، ٹیپا، فاریسٹ، انہار، لیبر، سوشل سکیورٹی، بجلی اور گیس کے وفاقی اداروں وغیرہ سے متعلق این او سی10سے 30 دن کی مدت میں مہیا کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزنس کمیونٹی کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات اور غیر ملکی ترسیلات میں اضافے کےلئے مل کر اقدامات اٹھانا اور بجلی و گیس کی قیمتوں کو اعتدال پر لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا صنعتکار مشکل صورتحال میں ہے،سب کو معاشی حالات تبدیل کرنے کےلئے مشترکہ و متفقہ پالیسی طے کرنا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں