نگہت اعوان نے کاٹی کی قائم مقام صدرارت کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی)کی قائمقام صدر نگہت اعوان نے صدارت کا عہدہ سنبھال لیا۔واضح رہے کہ کاٹی کے صدر فرازالرحمان نے قبل از وقت اپنی صدارت سے سبکدوشی پر سینئر نائب صدر نگہت اعوا ن کو قائم مقام صدر نامزد کیا تھا۔

جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق نگہت اعوان اس سے قبل بھی فراز الرحمان کی غیر موجودگی میں بحیثیت قائم مقام صدر کے فرائض احسن طور پر انجام دے چکی ہیں جبکہ ماضی میں کاٹی کی نائب صدر بھی رہ چکی ہیں۔

نگہت اعوان کا شمار کاٹی کی سرگرم کاروباری خواتین میں ہوتا ہے،جہاں خواتین بھی مردوں کے پیش پیش بزنس کمیونٹی کی خدمت کر رہی ہیں۔اس موقع پر قائم مقام صدرکاٹی نگہت اعوان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ کورنگی صنعتی علاقے کے تمام صنعتکاروں اور خاص طور پر کاٹی کے تمام ممبران کی بلاتفریق خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گی اور صنعتوں کو درپیش مسائل کو اجاگر اور ان کو حل کرنے کی جدوجہد کو جاری رکھیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں