پاکستان فرنیچر کونسل کے وفد کو دورہ چین میں زبردست پذیرائی ملی ہے، میاں کاشف

پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے وفد کو اپنے جاری دورہ چین میں اپنے ہم منصبوں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی ہے جو تجارت کے فروغ کیلئے ان کی مسلسل کوششوں کی کامیابی کی نوید ہے۔

چین کے شہر گوانگزو سے اتوار کو یہاں موصول ہونے والے پیغام کے مطابق اس دورہ سے پاکستان اور چین کی فرنیچر کی صنعتوں کے مابین تعاون کو فروغ دینے کے لیے بہترین پلیٹ فارم مہیا ہوا ہے۔ وفد کے پرجوش استقبال سے ثابت ہوتا ہے فرنیچر کے شعبے میں دو طرفہ تجارت اور شراکت داری کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب دونوں ممالک اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی راہیں تلاش کر رہے ہیں۔ پی ایف سی کے چیف آپریٹنگ آفیسر میاں کاشف اشفاق کی سربراہی میں پاکستانی وفد کی گوانگزو میں مثبت مصروفیات ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی خوشحالی کو فروغ دینے کے عزم کی عکاس ہیں۔ یہ دوہ فرنیچر سیکٹر کی ترقی اور تنوع میں معاون ثابت ہو گا جس سے دونوں ممالک میں اس شعبہ سے وابستہ کاروبار کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ پاکستانی اور چینی وفود کے مابین ملاقاتیں پائیدار روابط کو فروغ دینے اور فرنیچر کی صنعت میں اقتصادی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کی جانب ایک بڑا قدم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں