جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمدمیں نمایاں اضافہ

جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمدمیں نمایاں اضافہ ہواہے۔پاکستان کاٹن جنرل ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق 15دسمبر2023 تک جننگ فیکٹریوں میں 8924000 گھانٹوں کی آمد ریکارڈ کی گئی ہے جوگزشتہ سال کے مقابلہ میں 73.9 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ سال 31 دسمبرتک جننگ فیکٹریوں میں 4613000 گھانٹوں کی آمدریکارڈکی گئی تھی۔15 دسمبرتک پنجاب کی فیکٹریوں میں 3957000 گھانٹوں کی آمد ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کے مقابلہ میں 43.2 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ سال 31 دسمبرتک جننگ فیکٹریوں میں 2762000 گھانٹوں کی آمدریکارڈکی گئی تھی۔15 دسمبرتک سندھ کی فیکٹریوں میں 4067000 گھانٹوں کی آمدریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 119.8 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال سندھ کی فیکٹریوں میں 1850000 گھانٹوں کی آمدریکارڈکی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں