کاٹن یارن، گارمنٹس اور آٹوموبیل کی پیداوار میں نمایاں کمی آگئی

 ا  رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران ملک کی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.08 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں نمایاں کمی آئی ہے، اکتوبر 2023ء میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں دو فیصد کمی ہوئی، رواں مالی سال کے چار ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.08 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے چار ماہ میں کاٹن یارن کی پیداوار میں 24.73 فیصد اور کاٹن کے کپڑوں کی پیداوار میں 14.73 فیصد کی کمی ہوئی۔ علاوہ ازیں چار ماہ میں لوہے اور اسٹیل کی پیداوار میں 2.04 فیصد جب کہ آٹو موبیل کی پیداوار میں 48.94 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گارمنٹس کی پیداوار میں 26.52 فیصد، پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 7.55 فیصد، فرٹیلائزرز کی پیداوار میں 8.91 اور سیمنٹ کی پیداوار میں 7.10 فیصد کا اضافہ بھی ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں