بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ڈرنک ایونٹ‘‘میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ڈرنک ایونٹ‘‘ میں شرکت کےلئے15 دسمبر تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3 روزہ عالمی نمائش لندن میں25سے27مارچ 2024تک منعقد ہو گی۔ نمائش میں فاسٹ فوڈ ، سنیک بار ، کافی شاپ ، سٹریٹ فوڈ ، بیکری ، فروزن فوڈ، فوڈ اینڈ بیوریج اور دیگر مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی ۔

مذکورہ اشیاءکے برآمد کنندگان نمائش میں شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں