برآمدات میں اضافے سے زرمبادلہ کے ذخائربڑ ھیں گے،بیرونی سرمایہ کاری سے معیشت بہتر ہورہی ہے، ترجمان ایپٹما

آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن( ایپٹما)نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں جس قدر اضافہ ہو گا اسی قدر ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر بڑ ھیں گے جو کسی بھی ملک کی معیشت کےلئے اہم ترین چیلنج ہوتے ہیں ، بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کے باعث ہماری معاشی حالت بتدریج بہتر ہورہی ہے،اگرصنعتی ترقی کا عمل بھی دوبارہ تیز ہوجائے توہم بہت جلد ایک نئے اور خوشحال پاکستان میں داخل ہو جائیں گے۔

ایک بیان میں ترجمان ایپٹما نے کہا کہ ملکی معیشت کو درپیش زر مبادلہ کے ذخائر کے اہم ترین چیلنج سے نمٹنے اور معاشی بہتری کےلئے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں میں حوصلہ افزا پیش رفت کے باعث جس روز ہم نے بیرونی مالیاتی اداروں کے قرضے واپس کر دیے اور اندرونی ٹیکس وصولیوں کا نظام بہتر کر لیا تب اس کے اثرات عام آدمی تک منتقل ہونا شروع ہو جائیں گے جو عوام کو ریلیف کی صورت میں قدم بہ قدم خوشحال کرتے چلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ابھی بھی کئی مسائل حل ہونا باقی ہیں جن کےلئے ان کی جدوجہد جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں