ایورسٹ ایکسپو کا جنوبی افریقہ، کینیا، عرب امارات اور سعودی عرب کی نمائشوں میں پاکستانی پویلین قائم کرنے کا اعلان

 لاہور ایکسپو سینٹر میں حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی ساتویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو کی کامیابی کے بعد، منتظمین نے پاکستانی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے جنوبی افریقہ، کینیا، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں ہونے والی اپنی آئندہ تقریبات میں ”پاکستان پویلین” قائم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

آنے والے ایونٹس سال 2024 میں شیڈول ہیں اور لاہور ایونٹ میں پاکستانی مصنوعات اور خدمات کے حوالے سے چین کے حوصلہ افزا ردعمل کو دیکھتے ہوئے منتظمین نے اس اقدام کے ذریعے دلچسپی رکھنے والی پاکستانی کمپنیوں کو ان کی دیگر تقریبات میں فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس بات کا اعلان ایورسٹ ایکسپو انٹرنیشنل کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اسٹیو جو نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ متعدد پاکستانی اور چینی کمپنیوں نے ایکسپو میں مختلف شعبوں سے متعلق پاکستانی صنعتوں کو بہتر بنانے کے لیے تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں