گیس قیمتوں پر حکومت کی سرد مہری تشویشناک ہے، فراز الرحمان

ًانتظامیہ ایکسپورٹ انڈسٹری کی بندش سے ہونے والے نقصان سے لاپرواہ نظر آرہی ہے، صدرکاٹی

کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر فراز الرحمان نے صنعتکاروں اور ایکسپورٹ انڈسٹری کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے بعد احتجاج اور ہڑتال کے بعد حکومت کی سرد مہری اور بے حسی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 3 ہزار سے زائد انڈسٹری نے یکمشت ہڑتال کی لیکن حکومت اور انتظامیہ پر کوئی اثر نہ پڑا جس سے اندازہ ہورہا ہے کہ حکومت صنعتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

انہوں نے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر صنعتکاروں کو درپیش مسائل پر فوری توجہ دیں۔ صنعتکار پہلے ہی پیداواری لاگت کے باعث دیوالیہ ہو رہا ہے ایسی صورت میں گیس کی قیمت میں 132 فیصد اضافہ ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتا۔

صدر کاٹی نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرط گردشی قرضہ ختم کرنے کی ہے، جس کیلئے ضروری ہے کہ پہلے 40 فیصد لائن لاسسز ختم کئے جائیں۔

فراز الرحمان نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ مسئلہ کا حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کو جتنی گیس کی ضرورت ہے اتنی گیس لائن لاسسز اور چوری کی نظر ہوجاتی ہے۔ صدر کاٹی نے زور دیا کہ فوری طور پر چوری اور لائن لاسسز پر قابو پایا جائے۔ فراز الرحمان نے کہا کہ حکومت صنعتکاروں پر اضافی بوجھ ڈالنے کے بجائے پہلے نقصانات پر قابو پائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں