برآمدی مشاورتی کونسل کے قیام کا بنیادی مقصد ملکی معشیت کے مختلف شعبوں کی برآمدات میں اضافہ کرنا ہے، نگران وفاقی وزیر برائے تجارت

 نگران وفاقی وزیر برائے تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ برآمدی مشاورتی کونسل کی مہارت اور رہنمائی کے تحت ہم اپنے برآمدی اہداف کو حاصل کر کے معیشت کو نمایاں فروغ دے سکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ برآمدی مشاورتی کونسل کے قیام کا بنیادی مقصد ملکی معشیت کے مختلف شعبوں کی برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کونسل برآمدات کے فروغ کے لئے سفارشات پیش کرے گی اور غیر ٹیکسٹائل برآمدات کو بڑھانے کے لیے اقدامات تجویز کرے گی۔ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کونسل کی مہارت اور رہنمائی کے تحت، ہم اپنے برآمدی اہداف کو حاصل کر کے معیشت کو نمایاں فروغ دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسل (نان ٹیکسٹائل) کے چیئرمین نگران وفاقی وزیر برائے تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز ہیں اور اس کونسل میں پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر کے ممبران کو شامل کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں