امریکا، چین اوربرطانیہ پاکستانی برآمدات کے حوالہ سے جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سرفہرست

امریکا، چین اوربرطانیہ پاکستانی برآمدات کے حوالہ سے جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سرفہرست رہے۔ سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کے تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک کی مدت میں امریکا کو پاکستانی برآمدات کاحجم 1.861 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.78 فیصدکم ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکا کو پاکستانی برآمدات کاحجم 2.134 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔پاکستانی برآمدات کے حوالہ سے جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں چین دوسرے بڑے ملک کے طورپرسامنے آیا ہے، جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں چین کوپاکستانی برآمدات کاحجم952.216 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40.36 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کوپاکستانی برآمدات کاحجم 678.38 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ برطانیہ پاکستانی برآمدات کے حوالہ سے جاری مالی سال کے دوران تیسرابڑا ملک ہے، جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں برطانیہ کو689.45 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 685.66 ملین ڈالر تھیں۔ پاکستانی برآمدات کے حوالہ سے یواے ای چوتھے اورجرمنی پانچویں نمبرپربڑے ممالک رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں