سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گنجائش ہے،اس وقت اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ ہائی پر ٹریڈ ہو رہی ہے، فرخ ایچ خان

آئی ایم ایف سے ڈیل ہو گئی ،نگراں حکومت کے اقدامات سے آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں ،ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے منیجنگ ڈائریکٹر فرخ ایچ خان نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی بہت گنجائش ہے،اس وقت اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ ہائی پر ٹریڈ ہو رہی ہے، آئی ایم ایف سے ڈیل ہو گئی ،نگراں حکومت کے اقدامات سے آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں ،امید ہے آنے والے دنوں میں شرح سود میں کمی ا ٓجائے گی،مارکیٹ ان تمام خبروں کے سبب بہترین چل رہی ہے۔

انہوں نے جمعرات کو اسٹاک ایکس چینج میں پی ایس ایکس میں آن لائنبروکرز کی سہولت کے حوالے سے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ جب مارکیٹ اچھی پرفارم نہیں کر رہی تھی تو نئی کمپنیاں اسٹاک مارکیٹ میں ان لسٹ نہیں ہو رہی تھی لیکنجلد نئی کمپنیاں جم بورڈ پر نظر آئیں گی،اس وقت 80 فیصد نئے اکاو نٹ آن لائن کھل رہے ہیں ،سہولت اکانٹ میں زیادہ سے زیادہ 10 لاکھ روپے تک کھلے جا سکتے ہیں۔

ایم ڈی فرخ خان نے اپنی بریفنگ میںمیں کہا کہ بروکرز ایوارڈز کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، کون سے بروکرز کا سب سے زیادہ ٹریڈنگ والیوم رہا ہے انہیں ایوارڈ دیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے سال کے آخر میں ایک تقریب کاانعقاد بھی کیا جائے گا۔ فرخ خان نے مزید کہا کہ مارکیٹ کی کارکردگی بہت بہتر ہے،کافی مشکل فیصلے کئے جن سے میکرو اسٹیبلٹی مارکیٹ کو ملی ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ کمپنیز کے نتائج بہت مثبت رہے ہیں جس کے باعث مارکیٹ بڑھ رہی ہے، پاکستان میں شرح سود جو بہت بڑھ گئے تھے اس میں آئندہ کمی کی توقع ہے،آج مارکیٹ میں بہترین صورتحال پر میں وزیراعظم اور وزیر خزانہ کو مبارکباد دوں گا کیونکہ نگراں حکومت کی کوششوں سے ہی آئی ایم ایف سے کامیابی کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں جن کے مزید بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں