آئی ایم ایف کو موجودہ ٹیکس ہدف برقرار رکھنے پر قائل کرنا احسن اقدام ہے: احسن بختاوری

اسلام آباد چیمبر کے صدر احسن بختاوری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو موجودہ ٹیکس ہدف برقرار رکھنے پر قائل کرنا احسن اقدام ہے۔

آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے ہر احسن بختاوری نے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ خزانہ اور معاشی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس وصولی کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ زراعت اور پراپرٹی کے شعبے پر نئے ٹیکس لگانے کے بجائے اصلاحات کی جائیں، صفر ٹیکس ریٹرن فائل نہیں ہونے چاہئیں، ایف بی آر اس معاملے پر سوچ بچار کرے۔

صدر اسلام آباد چیمبر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت خسارے والے اداروں کی نج کاری پر کام کیا جائے۔

احسن بختاوری نے کہا کہ موجودہ معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے بزنس کمیونٹی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، معاشی بہتری کے لیے ضروری ہے کہ بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے پالیسیاں بنائی جائیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید ہے کہ اسٹاف لیول معاہدے کے بعد 71 کروڑ ڈالرز کی اگلی قسط جلد جاری ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں