ترسیلات زر سے خسارے پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے،سینئرنائب صدرفیصل آباد چیمبر

پاکستانیوں کو قانونی طو ر پر بیرون ملک بھیجنے والا ادارہ چشتی لاء چیمبرز بلواسطہ طور پر ملکی معیشت میں اپنا بھر پورکردار ادا کر رہا ہے کیونکہ بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر سے ہی خسارے پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے چشتی لاء چیمبر ز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اس ادارہ کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یہ قانون کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والوں کو خدمات پیش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ذریعے برطانیہ اور دوسرے ملکوں میں جانے والے پاکستانی نہ صرف خود وہاں خوشحال زندگی گزار رہے ہیں بلکہ وہ         قیمتی زرمبادلہ بھیج کرپاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا گرانقدر حصہ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی میں نوجوانوں کا تناسب 70فیصد ہے جو اندرون ملک خدمات دینے کے علاوہ بیرون ملک بھی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاپولیشن گروتھ 2.7فیصد ہے اگر لوگوں کو بیرون ملک مواقع ملیں تو انہیں اس سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بعض لوگ بیرون ملک جانے کیلئے غیر قانونی ذرائع استعمال کرتے ہیں جس میں سرمایہ کے ضیاع کے علاوہ جان کابھی خطرہ ہوتا ہے اس لئے لوگوں کو ایسے عناصر کے چنگل میں نہیں پھنسنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چشتی لاء چیمبر ایک پیشہ وارانہ ادارہ ہے جو بیرون ملک جانے والوں کی درست سمت میں رہنمائی کر سکتا ہے۔ سابق صدر رانا محمد سکندر اعظم خاں نے کہا کہ یہ ادارہ بیرون ملک جانے والوں کو انتہائی مناسب نرخوں پر خدمات مہیا کر رہا ہے جس سے لوگوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے اس سلسلہ میں چشتی لاء چیمبرز کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بیرون ملک جانے والے پاکستانی دوسرے ملکوں میں وطن عزیز کا نام بھی روشن کر رہے ہیں۔ اس موقع پر چشتی لاء چیمبر کے ڈائریکٹر آپریشن حافظ صفی الدین احمد نے بتایا کہ اُن کا ادارہ فیصل آباد کے علاوہ لاہور،اسلام آباداور کراچی میں اپنے دفاتر کھول چکا ہے جبکہ مزید شہروں میں دفتر کھولے جا رہے ہیں تاکہ بیرون ملک جانے والوں کو امیگریشن کی قابل اعتماد سہولتیں مہیا کی جا سکیں۔

اس موقع پر چشتی لاء چیمبر ز کے سینئر امیگریشن ایڈوائزر نجیب اللہ، کارپوریٹ کنسلٹنٹ عمرحنان بیگ، علی افتخار اور علی رضا کے علاوہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ممبران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں