بزنس کمیونٹی کاروبار کو فروغ دے کر معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، نگراں وفاقی وزیر

:نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کاروبار کو فروغ دے کر معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

یہ بات انہوں نے پیر کو یہاں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نگراں حکومت اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ چیمبر کے تعاون سے بزنس کمیونٹی کے اہم مسائل کو حل کرانے کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار اور سرمایہ کاری سے ہی معیشت مضبوط ہوتی ہے۔ ملکی ترقی کاروباری طبقے کی خوشحالی سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات کو بڑھانے کے لئے پالیسی سازی میں کاروباری طبقے کی آراءکو اہمیت دینا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں