صدر کاٹی فراز الرحمان کا وکیشنل ٹریننگ سینٹر برائے خواتین کورنگی کا دورہ

ٹیکنیکل و کیشنل، تحقیقی و تعلیمی اداروں اور صنعتوں کے مابین تعلق مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، جنید نقی

 ٹیکنیکل یا ووکیشنل ایجوکیشن کسی بھی ملک کی صنعتی و معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، خواتین مردوں کے شانہ بشانہ قومی ترقی میں کردار ادا کرسکتی ہیں، صنعتی اداروں میں ٹیکنیکل وکیشنل ٹریننگ سنٹر سے اداروں کو درکار درست مہارت کے ساتھ ماہر افرادی قوت کی تیاری انتہائی ضروری ہے۔

یہ بات کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی)کے صدر فراز الرحمان نے وکیشنل ٹریننگ سینٹر برائے خواتین کورنگی کے دورے کے موقع پر چیئرمین جنید نقی سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر وکیشنل ٹریننگ سینٹر برائے خواتین کورنگی کے چیئرمین جنید نقی، پرنسپل کنیز جعفر، جام امداد، ماہین سلمان، سلمان صابری،بھروسہ ٹرسٹ کی ٹرسٹی رانا سید اور دیگر بھی موجود تھے۔

فرا ز الرحمان نے کہا کہ تکنیکی تربیت کے اداروں کے نصاب کو جدید وقت کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے مسلسل صنعتی ضروریات اور بدلتی ٹیک نالوجی پر نظر رکھنا ضروری ہے، اس کے لیے صنعت کاروں اور ٹیکنیکل ٹریننگ کے اداروں کے مابین مستقل بنیادوں پر اشتراک عمل کا طریقہ کاربنانے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر وکیشنل ٹریننگ سینٹر برائے خواتین کورنگی کے چیئرمین جنید نقی نے خواتین کو ٹیکنیکل وکیشنل ٹریننگ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان خواتین وکیشنل ٹریننگ میں مہارت حاصل کرکے اپنے خاندان کی کفالت کا زریعہ بن کر اپنے معاشی حالات کو بہتر بنا نے میں موثر کردار ادا کرسکتی ہیں۔

خواتین اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو جدید ٹیکنیکل اور ووکیشنل ہنرسے آراستہ کرکے ملکی ترقی کیلئے استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا انتہائی اہم اور قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں ہنر مند بنانے کیلئے حکومتی سطح پر بھی بھرپور پزیرائی کی ضرورت ہے۔جنید نقی نے مزید کہا کہ پاکستان کی صنعتی اور معاشی ترقی کی رفتار کو تیزی سے بڑھانے کیلئے پبلک سیکٹر کیساتھ ساتھ نجی شعبہ کو بھی نو جوانوں کی ٹیکنیکل اور ووکیشنل تربیت کیلئے اپنا کر دار ادا کر ناکی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں