آباد کے ممبران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے،آصف سم سم

روٹری کلب کراچی پلاٹینم کے سابق صدر فیصل ندیم نے معروف بلڈر اورڈیویلپرآصف سم سم کے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز(آباد) کےچیئرمین منتخب ہونے کی خوشی میں مقامی کلب میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔عشائیہ میںممتاز شخصیات نے شرکت کی جن میں شعیب خان،فیاض الیاس( فلک ناز)، الطاف محمد، نورین خان، فرقان اقبال، اور آباد کے سابق چیئرمین حنیف گوہر، جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ سمیت تاجروں،صنعتکاروں،سماجی شخصیات کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شامل تھے۔تقریب کے شرکاء نے آباد کے چیئرمین کی حیثیت سے آصف سم سم کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا۔

اس موقع پرآباد کے چیئرمین نے کہا کہ وہ شہر میں بے ہنگم تعمیرات کی روک تھام اور آباد کے ممبران کے لئے حکومت سے سہولیات حاصل کرنے کیلئے مکمل کوششیں کریں گے اورآباد کے ممبران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے۔ روٹری کلب کراچی پلاٹینم کے سابق صدر فیصل ندیم نے کہا کہ آباد کے چیئرمین کی حیثیت سے شہر کراچی کو آصف سم سم سے بہتر توقعات وابستہ ہیں اور وہ جدوجہد کرنے والے رہنما ہیں اور آباد کے ممبران کو ان سے جو توقعات ہیں وہ ضرور پوری ہونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں