آرمی چیف کے اقدامات سے ملکی معیشت کو استحکام ملا ہے ،آصف سم سم

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے روزمرہ کی اشیا کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگی ،چیئرمین آباد

ایسوسی ایش آف بلڈرز اینٹ ڈیولپرز آباد کے چیئرمین آصف سم سم نے غیر یقینی معاشی صورت حال کے خاتمے کے لئے اٹھائے گئے انقلابی اقدام پر چیف آف آرمی اسٹاف کر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کو مصبوط کرنے اور کراس بارٹر اسمگلنگ کی روک تھام جیسے ضروری اقدام سے ملکی معشیت کو استحکام مال ہے۔

چیئرمین آباد نے کہا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ساتھ ساتھ آرمی چیف کے اقدامات سے حکومت پاکستان پٹرول کی قیمت میں40 روپے فی لیٹر،ڈیزل کی قیمت میں15 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں22 روپے فی لیٹر کمی کرسکی ہے جس کے نتیجے میں کاروبار،صنعتی ،زراعت اور تعمیراتی شعبے کو اعتماد ملا ہے جو معاشی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے روزمرہ کی اشیا کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگی جس سے عوام بھی مستفید ہوں گے۔انھوں نے کہاکہ روپے کی قدر بڑھنے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی سے اشیائے روز مرہ کے ساتھ ساتھ تعمیراتی مٹیریل میں بھی کمی آئے گی جس سے تعمیراتی شعبہ ترقی کرے گا۔انہوںنے کہاکہ تعمیراتی سرگرمیاں بڑھنے سے 70 سے زائد دیگر ذیلی صنعتوں کا پہیہ بھی چلنے لگے گا،جس سے نہ صرف معیشت مضبوط ہوگی بلکہ لاکھوں افراد کو روزگار بھی ملے گا ۔

آصف سم سم نے کہا کہ آرمی چیف کی ہدایت پر ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون سے نہ صرف پاکستانی روپیہ مضبوط ہوا ہے بلکہ اس سے پاکستان کے بیرون قرضوں میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔آصف سم سم نے کہا کہ آرمی چیف کے اقدام کے نتیجے میں گزشتہ 5 ہفتوں کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 60 روپے سے زیادہ کمی کے باعث پاکستان کے بیرونی قرضے 4 ہزار ارب روپے کم ہوچکے ہیں۔آصف سم سم نے کہا کہ آرمی چیف کی ہدایت پر اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں سے پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں