پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عوام کے لیے بڑا ریلیف ، اس کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، تاجر رہنما افتخار علی ملک

سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عوام کے لیے بڑا ریلیف ہے اور اس کے معیشت کے مختلف شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

منگل کو یہاں مسلم خان بونیری کی قیادت میں صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کا قابل ستائش فیصلہ ہے جو عوام کی مشکلات دور کرنے اور ملک میں معاشی استحکام کو فروغ دینے کے لیے حکومتی عزم کی عکاسی کرتا ہے، اس فیصلے کے نتیجے میں بزنس کے لئے ٹرانسپورٹیشن کی لاگت کم ہو گی اور نتیجتاً اشیاو خدمات کی قیمتوں میں بھی کمی ہو گی

اس سے عوام پر مالی بوجھ کو کم کرنے اور ان کے مجموعی معیار زندگی کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات حکومتی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، یہ فیصلہ ملک کے روشن اور خوشحال مستقبل کےلئے اٹھائے گئے متعدد حکومتی اقدامات میں سے ایک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں