جاز کیش اور ٹوٹل پارکو کے درمیان صارفین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے شراکت داری کا معاہدہ

پاکستان کے بڑے فن ٹیک پلیٹ فارم جازکیش نے ملک بھر میں صارفین کوسہولت کی فراہمی کیلئے ملک کی بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی ٹوٹل پارکو کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔یہ تاریخی شراکت داری حالیہ برسوں میں فن ٹیک اور توانائی کے شعبہ کے درمیان اہم ترین اتحاد کی عکاسی کرتی ہے۔ٹوٹل پارکو کے انفینی والٹ صارفین جاز کیش کا استعمال کرتے ہوئے اپنے والٹس کو ٹاپ اپ کر سکتے ہیں اور پلیٹ فارم پر موجودہ متعدد سروسز سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

شراکت داری کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاز کیش کے چیف پروڈکٹ آفیسر عامر آفتاب نے کہا کہ اس شراکت داری کا مقصد جدید سلوشنز پیش کرکے ڈیجیٹل مالی شمولیت کو فروغ دینا ہے جس سے لوگوں کی زندگیاں آسان ہو جائیں گی، جاز کیش اور ٹوٹل پارکو نے صارفین کیلئے آسانی اور سہولت کی نئی راہیں کھول کر بڑا قدم اٹھایا ہے جوفن ٹیک کے ذریعے رسائی پیدا کرنے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ جاز کیش کے صارفین شراکت داری کے تحت انفینی ایپ کا استعمال کرتے ہوئے فیول اخراجات کا انتظام، ٹرانزیکشنز کو ٹریک اور متعدد ویلیو ایڈڈ سروسز تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

چاہے وہ فیول کارڈ کو ٹاپ کرنا ہو یانئی آفرز یا پروموشنز کو تلاش کرنا ہو، جاز کیش اور ٹوٹل پارکو ہر ٹرانزیکشن کو باآسانی انجام دلانے میں پرعزم ہیں۔یہ شراکت داری صنعت کے دو لیڈرز جاز کیش اور ٹوٹل پارکو کی صلاحیتوں کو یکجا کرکے پاکستان بھر میں صارفین کو بااختیار بنائے گی۔یہ شراکت داری فنانشل ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبے کی زبردست اہم آہنگی کی نمائندگی کرتی ہے اور صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے عزم کی عکاس ہے۔

اس شراکت داری کے ذریعے دونوں کمپنیاں زیادہ سے زیادہ نئی اختراعی خدمات متعارف کروانے کے لئے پرامید ہیں جس سے ملک بھر میں لوگوں کو مزید سہولت اور آسانی میسر آئے گی۔جاز کیش اور ٹوٹل پارکو صارفین کے فیولنگ کے تجربات میں تبدیلی لاتے ہوئے اسے مزید آسان اور بہتر بنانے کیلئے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں