آئی سی سی آئی کے وفد کا آر سی سی آئی کا دورہ ، صدر آر سی سی آئی ثاقب رفیق کو چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی

صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز احسن ظفر بختاوری کی قیادت میں آئی سی سی آئی کے وفد نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کرکے صدر آر سی سی آئی ثاقب رفیق کو چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی(آر ڈبلیو ایم سی) کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی اور گلدستے پیش کئے،آر سی سی آئی اورآئی سی سی آئی نے تاجربرادری کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے،دونوں تاجر تنظیموں میں روابط کے فروغ اوراہم امور پر مشاورت کیلئے صدورسمیت 6ارکان پر مشتمل کمیٹی کے قیام اور ایک دوستانہ کرکٹ میچ بھی کھیلنے پر اتفاق کیا گیا ہے

،گزشتہ روز آر سی سی آئی میں ہونیوالی وفود کی سطح پر ملاقات میں صدرآر سی سی آئی ثاقب رفیق کوآر ڈبلیو ایم سی کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے صدرآئی سی سی آئی احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ تاجر برادری پر حکومت کا اعتماد ہماری کمیونٹی کیلئے باعث اعزاز ہے،ہمیں کارکردگی دکھا کر اس انتخاب کو سو فیصد درست ثابت کرنا ہوگا،اب ہمیں صرف کاغذی کارروائیوں کی بجائے ڈیلیور کر کے ثابت کرنا ہو گا کہ جس طرح پہلے ہم سب سے زیادہ ٹیکس دے کر ملکی معیشت کے استحکام میں کردار ادا کررہے ہیں،اس صفائی کمپنی کی ذمہ داری کو بھی صحیح معنوں میں نبھا کر شہریوں کی صفائی کے حوالے سے مشکلات کو بھی کم کرنے کیلئے بھرپوراقدامات کرینگے،

چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی وصدرآر سی سی آئی ثاقب رفیق نے آئی سی سی آئی وفد کی آمد اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد اور گلدستے پیش کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں شہروں کے تاجروں کا مل بیٹھنا ایک خوش آئند بات ہے،جڑواں شہروں کے چیمبرز بھی جڑواں ہیں اور ان کے مسائل بھی ایک جیسے ہیں،ان کے حل کیلئے حکومتی ایوانوں تک موثر آواز پہنچانے کیلئے مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں،انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے کلین راولپنڈی کو اپنا ٹارگٹ بنا لیا ہے اور اس ٹارگٹ کے حصول تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے،راولپنڈی کی صفائی کی طرح اسلام آباد میں جہاں کہیں بھی ہمارے تعاون کی ضرورت ہوئی ہم ضرور فراہم کریں گے،وفود نے تاجر برادری اور جڑواں شہروں کی ترقی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جڑواں شہروں کی طرح یہ چیمبرز بھی جڑواں اور مسائل مشترکہ ہیں مل کر ہی حل کر نے ہونگے،

وفود نے دونوں شہروں میں صفائی میں بہتری کے حوالے سے بھی تجاویز دیں،چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی وصدر آر سی سی آئی ثاقب رفیق نے کہا کہ گرین ویسٹ کو تلف کرنے کیلئے پی ایچ اے سے ملک کر جوائنٹ وینچر میں ایک مخصوص ایریا میں دفن کر کے کھاد بنائی جائیگی،انہوں نے صدر آئی سی سی آئی کو ایک سال کی توسیع ملنے اور سی ڈی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرزمیں شمولیت پر مبارکباد دی جبکہ اسلام آباد کے وفد نے جمخانہ کلب میں فتح پر آر سی سی آئی پینل کو مبارکباد پیش کی

،گروپ لیڈر آر سی سی آئی سہیل الطاف کی تجویز پر دونوں وفود نے چھ ارکان پر مشتمل مشترکہ کمیٹی کے قیام اور صدر آئی سی سی آئی احسن ظفر بختاوری کی تجویز پر ایک دوستانہ کرکٹ میچ کھیلنے پر بھی اتفاق کیا،میچ کی تاریخ کا تعین اوراسکے انتظامات کرنے کے فرائض سینئر نائب صدر آر سی سی آئی حمزہ سروش کو سونپے گئے،آئی سی سی آئی کے وفد میں صدر احسن ظفر بختاوری، سینئر نائب صدر فاد وحید شیخ، نائب صدر اانجینئر اظہرالاسلام ظفر، سابق صدر ظفر بختاوری، سابق صدر عاطف اکرام،سابق صدر خالد جاوید،سابق صدراعجاز عباسی، سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری، سیف الرحمن خان

،چوہدری محمد علی،نعیم چوہدری،منیزے مجید،پروین خان ودیگر شامل تھے،جبکہ آر سی سی آئی کے وفد میں گروپ لیڈر سہیل الطاف،سینئر نائب صدرحمزہ سروش،نائب صدرفیصل شہزاد،زاہد لطیف خان،راجہ عامر اقبال،ڈاکٹر شمائل داؤد ارائیں،سید اسدمشہدی،نجم ریحان،عثمان خالد وحید،،چوہدری نعیم رؤف،عبدالرؤف،وقاص بن محمود،رفیق خان،خواجہ فاروق علی،مدثر مقبول،چوہدری جمیل احمد،شاہد قیوم،کاشف رحیم،وسیم اسلم،مارٹن پرویز،محمد اکرم،طارق نجیب بٹ،سعدیہ ضیاء،اسد آفتاب،ابوبکر صدیق،اکرام الرحمٰن عباسی،گل زیبا جواد و دیگر شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں