پی ایف سی 30 اکتوبر سے شروع ہونے والی 3 روزہ دبئی ایکسپو میں شرکت کرے گی،سی ای او میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) 30 اکتوبر سے شروع ہونے والی 3 روزہ دبئی انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کرے گی جس سے کاروباری مواقع کی تلاش اور پاکستانی مصنوعات کے لیے نئی منڈیوں تک رسائی میں مدد ملے گی۔

پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے سوموار کو یہاں مارول کیبلز کے سی ای او چوہدری ذیشان الٰہی آرائیں کی قیادت میں صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چن ون کے ساتھ پی ایف سی بھی اس میگا ایونٹ میں شرکت کرے گی، اس سے پاکستانی مصنوعات کی نمائش اور بین الاقوامی خریداروں کے ساتھ کاروباری معاہدے کرنے کا بہترین موقع میسر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایف سی اور چن ون قبل ازیں بھی امریکا، چین، اٹلی، سری لنکا اور دیگر ممالک میں متعدد بین الاقوامی تجارتی میلوں میں شرکت کر کے اپنی مصنوعات متعارف کرا چکے ہیں جن کی اب بہت زیادہ مانگ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس نمائش میں بھی غیر ملکی خریداروں سے آرڈرز ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بزنس ٹائیکونز کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے تاکہ انہیں حکومت کے بے مثال خصوصی پیکج سے فائدہ اٹھانے بارے مواقع سے آگاہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈ ڈویلپنٹ اتھارٹی برآمدی مصنوعات بنانے والوں کو سہولت فراہم کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں