آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونا بہت مشکل ہے، زبیر موتی والا

کراچی ایکسپو سینٹر میں ٹیکسپو نمائش کے موقع پر چیئرمین ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی زبیر موتی والا نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ آئی ایم ایف نے معاہدے کیلیے بہت کڑی شرائط رکھی ہیں معاہدہ ہونا بہت مشکل ہے، ملکی معیشت کیلیے آئی ایم ایف سے ایگریمنٹ ہونا ضروری ہے۔

انھوں نے بتایا ٹیکسپو نمائش میں روس کی جانب سے خصوصی دلچسپی ظاہر کی جارہی ہے، وزیر اعظم نے بھی ٹیکسپو نمائش پر تعریف کی ہے، پہلی بار 160 ممالک سے 480 سے زائد مندوبین نے شرکت کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

زبیر موتی والا نے بتایا کہ ٹیکسپو نمائش میں 250 ملین ڈالر کے برآمدی ہوگئے ہیں، بیرونی سرمایہ کار پاکستانی ٹیکسٹائل کی مصنوعات سے کافی مطمئن ہیں، ٹیکسپو نمائش کے اختتام تک 500ملین ڈالر کے معاہدے طے پانے کی توقعات ہیں، نمائش میں ایک ہزار سے زائد بزنس ٹو بزنس میٹنگز ہو چکی ہیں، غیر ملکی مندوبین نے پاکستانی مصنوعات کو بھارت سے بہتر قرار دے دیا ہے، اب تک نمائش میں برازیل ، ملائشیا ، پولینڈ ، یو ایس اے، سعودیہ عرب، ہانگ کانگ ، اسپین کے ساتھ معاہدے طے پائے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایکسپورٹ کی ترقی کیلیے بہت جلد دوسری ملاقات کا کہا ہے، زبیر موتی والا نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے ری فنڈز کو 72 گھنٹے میں کلیئر کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں