صدرسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی پنجاب چیمبرز آف کامرس کوآرڈینیشن کمیٹی کے پہلے اجلاس میں شرکت

:صدرسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) عبدالغفور ملک نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور نگراں صوبائی وزیر برائے صنعت، تجارت، سرمایہ کاری اور ہنر کی سرپرستی میں پنجاب چیمبر آف کامرس کوآرڈینیشن کمیٹی (پی سی سی سی سی) کے پہلے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں نگراں وزیر مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو)، نگراں وزیر برائے لوکل گورنمنٹ، آئی جی پی پنجاب، سیکرٹری آئی سی آئی اینڈ ایس ڈی احسان بھٹہ، سیکرٹری لیبر، چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے)، ایم ڈی پی ایس آئی سی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطابق اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر چیمبر عبدالغفور ملک نے سیالکوٹ کی تاجر برادری کے اہم مسائل پر روشنی ڈالی جو صرف سیالکوٹ انڈسٹریل زون تک محدود نہیں بلکہ ایکسپورٹ سیکٹر کو ہائی ویز پرجائیدادوں پر 5 فیصد ایکسائز ٹیکس سے استثنیٰ قرار دیا جائے ، سیالکوٹ سیف سٹی پراجیکٹ کی تکمیل کے لیے فنڈز کا اجراء، سیالکوٹ پسرور روڈ، کشمیر روڈ ،سیالکوٹ وزیر آباد روڈ کی تکمیل کے لیے بھی فنڈ ز کا اجراممکن بنایا جائے ۔

صدر چیمبر کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مشترکہ مسائل کے حل اور تجاویز پر عملدرآمد کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا جبکہ وزیر سی اینڈ ڈبلیو بلال افضل نے بتایا کہ سیالکوٹ پسرور روڈ اور سیالکوٹ وزیر آباد روڈ کو اولین ترجیحی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے اور بہت جلد انکے فنڈز بھی جاری کر دئیے جائیں گے۔نگراں صوبائی وزیر (آئی سی آئی اینڈ ایس ڈی) ایس ایم تنویر نے صدرسیالکوٹ چیمبر کی تجاویز کو تسلیم کرتے ہوئے سیالکوٹ انڈسٹریل زون منصوبے پر کام تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے مزید بتایا کہ آئی سی آئی اینڈ ایس ڈی کے سیکرٹری احسان بھٹہ بہت جلد سیالکوٹ چیمبر کے ممبران کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر سیشن کے لیے سیالکوٹ کا دورہ بھی کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں