پاکستان کے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز سے تجارت دوگنا ہوگی: ڈاکٹر سیف الدین

چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زون سیف الدین جونیجونے کہا ہے کہ پاکستان کے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز سے تجارت دوگنا ہوگی۔ تمام ارکان کو چیئرمین کےساتھ بات چیت کرنے سے پاکستان میں بالخصوص EPZ میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع دیکھنے کےلئے پلیٹ فارم مہیا ہو گا۔ پاکستان بزنس کونسل دبئی نے انکے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں وائس چیئرمین ڈی پی ورلڈ فخر عالم،کمرشل قونصلر عدیم خان، ایچ او سی رحیم اللہ خان، وائس قونصلر فواد احمد خان، شبیر مرچنٹ، محمد نفیس، محمد اعجاز احمد، رئیس قریشی، بیرسٹرعلی قریشی، ثمینہ ناصر، مصطفیٰ سلطان، محمد ثقلین، سلطان محمد، اور شفیق الرحمن نے شرکت کی۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں دبئی فری زونز کے طرز کے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز قائم کئے جائیں گے، اگلے تین سال میں پانچ ارب ڈالرز کی برآمدات کی جاسکیں گی۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں