پاکستان تنزانیہ بزنس اینڈ فرینڈ شپ کونسل کا قیام

 پاکستان اور تنزانیہ کے درمیان کاروباری اور دوستانہ تعلقات کے فروغ کیلئے پاکستان تنزانیہ بزنس اینڈ فرینڈ شپ کونسل کا قیام عمل میں آیا ہے ۔

پاکستان اور تنزانیہ کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے بہترین سفارتی اور کاروباری تعلقات قائم ہیں، تنزانیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تنزانیہ سفارتخانہ کے ہیڈ آف چانسری ہانگی لابن مگاکا نے تسلیم شدہ پاکستان تنزانیہ بزنس اینڈ فرینڈ شپ کونسل تشکیل دی ہے جس کے صدر سابق وائس چیئرمین ایف پی سی سی آئی زبیر بویجہ ہیں،کراچی کے مقامی ہوٹل میںمنعقدہ تقریب میں تشکیل دی گئی پاکستان تنزانیہ بزنس اینڈ فرینڈ شپ کونسل کے پیٹرن انچیف تنزانیہ سفارتخانہ کے ہیڈ آف چانسری ہانگی لابن مگاکا،سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل ،سابق صدر ایف پی سی سی آئی انجم نثار اور سیکریٹری جنرل پاکستان کونسل آف فارن ریلیشنز احسن مختار زبیری پیٹرن،کنور نعمان حسیب نائب صدر اور انعم طاہر کو سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں