صوبائی وزیر صنعت و تجارت و توانائی ایس ایم تنویر سے اپٹما اور تاجروں کے وفد نے انرجی ڈیپارٹمنٹ کے کمیٹی روم میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران توانائی بچت کیلئے مارکیٹوں کی رات ساڑھے 8بجے بندش کے حکومتی فیصلے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ تاجروں نے مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت و توانائی ایس ایم تنویر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توانائی بچت کے حوالے سے آگاہی پروگرام کئے جائیں، اپٹما اور تاجر توانائی بچت کے حوالے سے سفارشات اور تجاویز دیں۔ مرتب کردہ تجاویز اور سفارشات کابینہ کے سامنے رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سہولت دینا ہے۔ صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔ سیکرٹری توانائی ڈاکٹر نعیم رؤف، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن اور متعلقہ افسران ملاقات میں موجود تھے جبکہ وفد میں وائس چیئرمین اپٹما پنجاب اسد شفیع، جنرل سیکرٹری اپٹما رضا باقر، چیئرمین سٹورز ایسوسی ایشن پاکستان طارق محبوب رانا، لاہور سپرسٹورزایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری مردان علی اور دیگر شامل تھے۔
عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
نائیجیرین خاتون کا طویل ترین انٹرویو میراتھن ریکارڈ…
اُلٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ایک ماہ میں 339 ملین ڈالر کا ریکارڈ اضافہ
پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز