پام اورسویابین آئل کی درآمدات میں 5 ماہ کے دوران نمایاں اضافہ

ملک میں پام اورسویابین آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں پام آئل کی درآمدات پر1.561 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پام آئل کی درآمدات کاحجم 1.357 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

نومبر کے مہینہ میں پام آئل کی درآمدات پر334.63 ملین ڈالرکا زرمبادلہ صرف ہواجواکتوبرمیں 245.94 ملین ڈالر اورگزشتہ سال نومبرمیں 233.46 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2022 میں پام آئل کی درآمدات کاحجم 3.150 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سویابین آئل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر364 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، جولائی سے لیکرنومبرتک کی مدت میں 136 ملین ڈالرمالیت کاسویابین آئل درآمدکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 29.26 ملین ڈالرتھا، نومبرمیں سویا آئل کی درآمدات کاحجم 18.77 ملین ڈالرتھاجو اکتوبرمیں 28.39 ملین ڈالر اورگزشتہ سال نومبرمیں 16.92 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2022 میں سویا آئل کی درآمدات پر238.96 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف کیاگیاتھا۔\

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں