پاکستان اورشمالی امریکا کے درمیان تجارت کے حجم میں 5 ماہ کے دوران معمولی کمی

پاکستان اورشمالی امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرمعمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے، جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں شمالی امریکا کو پاکستان درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر1.25 فیصد جبکہ شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات میں 17.11 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں امریکا، کینیڈا اورشمالی امریکا کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو2.807 ارب ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.25 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی امریکا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 2.842 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، نومبرمیں شمالی امریکا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو510.99 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جواکتوبرمیں 512.88 ملین ڈالر اورگزشتہ سال نومبرمیں 620.27 ملین ڈالرتھا۔

مالی سال 2022 میں شمالی امریکا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو7.208 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر17.11 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبرتک کی مدت میں شمالی امریکا کے ممالک سے 1.052 ارب ڈالرمالیت کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.233 ارب ڈالرتھیں، نومبرمیں شمالی امریکا کے ممالک سے 208.27 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں جواکتوبرمیں 190.024 ملین ڈالر اورگزشتہ سال نومبرمیں 301.20 ملین ڈالرتھیں، مالی سال 2022 میں شمالی امریکا کے ممالک سے 3.340 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں