چاول پاکستان کے علاوہ کسی اور سے کیوں لیں، صدرآذربائیجان

 آزربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ جب ہمارے برادر ملک سے ہمیں اعلیٰ معیار کا چاول مل سکتا ہے تو ہم کسی اور سے چاول کیوں درآمد کریں۔

آزربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ پاکستانی چاول کی آزربائیجان درآمد پر5سال کے ٹیکس استثنٰی کا فیصلہ وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ ہونے والی2ملاقاتوں میں ہونے والی بات چیت کا نتیجہ ہے جب ہمارے برادر ملک سے ہمیں اعلی معیار کا چاول مل سکتا ہے تو ہم کسی اور جگہ سے چاول کیوں درآمد کریں۔

الہام علیوف نے کہا کہ گوادر بندرگارہ خطے کو جوڑنے کا بہت بڑا موقع فراہم کرتی ہے،اس بندرگاہ کو ہمارے انفراسٹرکچر سے جوڑنا کوئی بڑی بات نہیں، خطے کو باہم ملانے سے تجارت کے نئے امکانات پیدا ہوں گے لیکن اس کے لئے تمام ممالک کو مل کر مخلصانہ تعاون کی بنیاد رکھنا ہوگی۔

صدرآزربائیجان الہام علیوف نے وسطی راہداری کے ساتھ جیوپالیٹکس، سکیورٹی اینڈ انوائرنمنٹ کے موضوع پر منعقدہ عالمی سیمینار سے خطاب کے دوران وزیراعظم شہبازشریف اور پاکستان کو بھائی اور قریبی دوست قرار دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ٹوئٹ میں کہا پاکستانی چاول پر ٹیکس استثنی کی منظوری پر آذربائیجان کے صدرالہام علیوف کاشکر گزار ہوں، دونوں برادر ممالک سڑک، ریل اور گوادر بندرگاہ کے ذریعے اقتصادی تعاون اور رابطوں کو فروغ دینے کے لیے کام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں