کیپٹا، پی ایچ ایم اے اور ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنز کی وزیر خزانہ کے ساتھ اہم ملاقات

برآمدی ٹیکسٹائل انڈسٹریز کیلئے علاقائی مسابقتی توانائی نرخ (بجلی) مالی سال   2022-23 فی یونٹ 19روپے 99پیسے مقرر
زبیر موتی والا، چیئرمین، کونسل آف آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن، جاوید بلوانی، چیئرمین، پاکستان اپیرل فورم، بابر خان، چیئرمین، پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور پرویز لالہ، چیئرمین، آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن نے ملاقات میں ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ انڈسٹری کی بھرپور نمائندگی کی۔
زبیر موتی والا، جاوید بلوانی، بابر خان اور پرویز لالا نے سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر خزانہ نے آج اسلام آباد میں اور برآمدات پر مبنی صنعتوں کے لیے علاقائی طور پر مسابقتی توانائی ٹیرف (بجلی) کو جاری رکھنے کے لیے کامیابی سے قائل کیاó
مسابقتی توانائی ٹیرف (بجلی) جو کہ پہلے 9 سینٹس تھا، اب، نظر ثانی شدہ کے بعد مالی سال2022-23کیلئے فی یونٹ 19روپے99پیسے مقرر جس کا اطلاق 30جون2023تک ہو گا۔
زبیر موتی والا، جاوید بلوانی، بابر خان اور پرویز لالا نے ٹیکسٹائل ایکسپورٹ انڈسٹری کے مطالبے کو تسلیم کرنے اوربجلی کے نرخ فی یونٹ 19روپے99پیسے مقرر کرنے پرسینیٹر اسحاق ڈار کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے بجلی کے نرخ فی یونٹ 19روپے99پیسے مقرر کرنے پر پاکستان بھرسے ٹیکسٹائل کے برآمد کنندگان نے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
ٹیکسٹائل ایکسپورٹ انڈسٹریز کیلئے علاقائی مسابقتی توانائی نرخ کے طور پر فی یونٹ 19روپے99پیسے مقرر کرنا خوش آئند ہے جس سے برآمدات کو فروغ ملے گا، مزید روزگار میسر آئے گا اور معیشت کو بھی استحکام حاصل ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں