سی پیک، نئے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا پہلا ورچوئل اجلاس

سی پیک کے تحت نئے جائنٹ ورکنگ گروپ برائے آئی ٹی انڈسٹری کا پہلا ورچوئل اجلاس ہوا۔

وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایڈیشنل سیکرٹری انچارج محسن مشتاق نے کہا پاکستان اور چین دونوں اس جوائنٹ ورکنگ گروپ اور اس کے تحت لیے گئے اقدامات سے فائدہ حاصل کریں گے، سی پیک کے تحت یہ نیا جائنٹ ورکنگ گروپ پاکستانی ٹیک کمپنیوں کے لیے نہ صرف بہترین مواقع پیدا کرے گا بلکہ ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی لانچنگ کے لیے راہ بھی ہموار ہو گی۔

وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز چین اور پاکستان کے جائنٹ ورکنگ گروپ برائے آئی ٹی انڈسٹری کے پہلے ورچوئل اجلاس میں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں