کھاد اور چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کسٹم نے طور خم سرحد کے ذریعے کھاد اور چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 کسٹمز نے طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے کھاد اور چینی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ اس کارروائی میں کھاد کی 140 اور چینی کی 120 بوریاں افغانستان اسمگل کی جارہی تھیں۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ڈرائیور کو گرفتار کرکے چینی اور کھاد کی بوریوں سمیت گاڑی کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں