گوادر اکنامک ڈسٹرکٹ کو ٹیکس فری درجہ ملنے کا امکان

گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے تحت مجوزہ اسپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ کو ٹیکس فری سٹیٹس ملنے کا امکان ہے۔

گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی(جی ڈی اے) نے گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے تحت30 تا 35سال کی مدت کیلیے مجوزہ ایس ای ڈی کیلیے ٹیکس فری اسٹیٹس حاصل کرنے کیلیے مسودہ تیار کیا ہے۔

مسودے کا مقصد ملک بھر میں قائم کئے جانے والے خصوصی اقتصادی زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں اور تاجروں اورمقامی کاروباری اداروں کو اسی طرح کے فوائد اور مراعات فراہم کرنا ہے۔

جی پی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹان پلاننگ عبدالرزاق نے کہاہے کہ مسودہ غور و خوض کیلیے حکام کو پیش کر دیا گیا ہے، امید ہے کہ اس کی منظوری سے مقامی تاجر برادری کو خوشحالی کیلیے ایک ہمہ گیر میدان میسر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے تحت جسے باضابطہ طور پر فروری 2020 میں مطلع کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں