دسمبر میں ملکی درآمدات میں ایک ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ

معاشی ماہرین کے اندازوں کے برعکس دسمبر 2021ء میں ملکی درآمدات میں 1 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دسمبر 2021ء کے دوران درآمدات کی مالیت نومبر 2021ء میں 7.9 ارب ڈالر کے مقابلے میں گھٹ کر 6.9 ارب ڈالر رہیں جب کہ دسمبر 2021ء کے لیے درآمدی تخمینہ 6.2 ارب ڈالر تھا۔ پاکستانی مصنوعات کی برآمدات دسمبر 2020ء میں 2.366 ڈالر کے مقابلے میں 16.7 فیصد اضافے سے 2.761 ارب ڈالر رہیں۔

دسمبر 2021ء کے لیے برآمدی ہدف 2.8 ارب ڈالر جبکہ تجارتی خسارہ 4.2 ارب ڈالر تھا۔ جولائی تا دسمبر 2021ء کے دوران ملکی برآمدات 25 فیصد بڑھ کر 15.1 ارب ڈالر ہو گئیں جو کہ جولائی تا دسمبر 2020ء کے دوران 12.1ارب ڈالر تھیں۔

مالی سال 22 کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر 2021ء کے لیے برآمدی ہدف 15 ارب ڈالر تھا۔ مالی سال 22 کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ 100 فیصد بڑھ گیا۔ مالی سال 22 کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ 24.79 ارب ڈالر تھا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 12.36 ارب ڈالر تھا۔

جولائی تا دسمبر کے دوران درآمدات 63 فیصد اضافے سے 39.91 ارب ڈالر کے مقابلے میں 24.47 ارب ڈالر رہیں۔ دسمبر 2021ء میں تجارتی خسارہ 55 فیصد بڑھ کر 4.14 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں