پاکستان اور ایران کا چاول کی بارٹر تجارت اور سرحدی بازاروں کی تعمیر پر اتفاق

پاکستان اور ایران نے سرحدوں پر بازار تعمیر کرنے اور چاول کی بارٹر تجارت پر اتفاق کرلیا۔

اپنے ٹویٹ میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کی مشترکہ تجارتی کمیٹی کا اجلاس آج ختم ہوگیا، پاکستان اور ایران نے چاول کی بارٹر تجارت اور بارڈر مارکیٹس کی تعمیر پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹی آئی آر کے تحت پاکستانی ٹرکوں کی آمدورفت اور کسٹمز تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا، ان اقدامات سے پاکستانی برآمدات، تجارت اور رابطوں میں اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں